Featuredکھیل و ثقافت

لاہور قلندرز 29 رنز سے کامیاب

کراچی: پی ایس ایل سیون کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ 

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جبکہ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔

پشاور زلمی کا آغاز ہدف کے تعاقب میں اچھا نہ تھا، زازئی کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد زلمی کا رن ریٹ نہ بڑھ سکا۔

پہلے کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ اور پھر حیدر علی نے قسمت کا سہارا لیتے ہوئے ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں ہی ناکام رہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close