Featuredکھیل و ثقافت

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی

کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 43 رنز سے پچھاڑ دیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز بناسکی

پی ایس ایل سیون کے 10ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا۔

یونائیٹڈ کے بیٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی درگت بنانا شروع کردی۔

یونائیٹڈ کے کولن منرو، اعظم خان اور پال اسٹرلنگ گلیڈی ایٹرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

ایلکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ اور پھر اس کے بعد کولن منرو اور اعظم خان نے رنز کے انبار لگائے۔

کولن منرو نے 72، اعظم خان 65، پال اسٹرلنگ 58 اور ایلکس ہیلز نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ شاہد آفریدی اور جیمز فولکنر نے ایک ایک وکٹ لی۔

230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز بناسکی، احسان علی 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close