Featuredسندھ

جے پی ایم سی میں روبوٹک سرجری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جے پی ایم سی یونٹ میں ریگیولر سرجرن اور نئے سرجنوں کی تربیت کیلیے روبوٹک سرجری سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات میں جاری کیں، وزیراعلیٰ نے ریگیولر سرجری اور نئے سرجنوں کی تربیت کیلیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ جے پی ایم سی میں روبوٹک سرجری سسٹم کی تنصیب پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے نہ صرف سرجری کے نظام کو جدید بنانے میں مدد ملے گی بلکہ روزانہ ہونے والی سرجریوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور مزید کہا کہ اسے ایک ماسٹر ٹریننگ سینٹر کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا جہاں نئے سرجنوں کو ڈی ایچ کیو اسپتالوں کیلیے روبوٹک سرجری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سخت اقدامات کرنے ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

پروفیسر شاہد رسول نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جے پی ایم سی کو انتظامی اور طبی لحاظ سے عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے، اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے انھیں ہنگامی بنیادوں پر گریڈ 1 سے 16 تک ضروری عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی، اسسٹنٹ پروفیسرز اور پروفیسروں کی ضرورت جے ایس ایم یو سے پوری کی جا سکتی ہے۔

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی کی سالانہ گرانٹ بڑھانے کا عزم کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کو ہدایت کی کہ وہ سنڈیکیٹ کے باقی ممبران کا تقرر کریں اور قائم مقام وی سی کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کے مسائل کے حل کیلیے اکیڈمک کونسل، سینیٹ اور سنڈیکیٹ کے اجلاس بلائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے جے پی ایم سی میں بیمار افراد کی خدمات کو سراہا اور اسے جدید ترین آلات، مشینری اور نئی عمارتوں سے آراستہ کرنے کا عزم کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close