Featuredاسلام آباد

مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 1.35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔

مہنگائی کی مجموعی شرح 19.53 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.46 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاء مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں ٹماٹر 70 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ٹماٹر کی اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی، زندہ مرغی 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، زندہ مرغی کی قیمت 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی۔

ایک ہفتے میں لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، سرسوں کا تیل 9 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے دودھ، دہی، مٹن اور بیف مہنگے ہوئے۔ دال مسور، دال چنا، کیلے اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 6 اشیاکی قیمتوں میں کمی،23 میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں آلو 2 روپے 45 پیسے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز ایک روپے 40 پیسے فی کلو سستے ہوئے، انڈے کی قیمت میں فی درجن 6 روپے 5پیسے کمی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی 76 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close