Featuredاسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد و پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد: پشاور میں 9 بجکر 18 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی

 

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مانسہرہ، مظفرآبادو گرد و نواح، پنڈدادن خان، جمبر اور ساہیوال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ گہرائی 210 کلومیٹر تھی۔

سرگودھا شہر اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close