Featuredکھیل و ثقافت

لاہور قلندرز آج کی فتح کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی

کراچی: پی ایس ایل7 میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان 38، عبداللہ شفیق 44 اور ہیری بروک 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وقاص مقصود اور شاداب خان نے 4،4 جب کہ مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یونائیٹڈ کی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناسکی۔

اسلام آباد کےکولن منرو 60 اور شاداب خان 52 رنزبنا کر نمایاں رہے جب کہ لاہورقلندرز کے حارث رؤف نے 2، راشدخان، زمان خان اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرزکی پی ایس ایل سیون میں یہ تیسری فتح ہے، آج کی فتح کے بعد لاہور قلندرز نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close