Featuredاسلام آباد

قوم کی لوٹی گئی دولت کے چھن جانے کا خوف انہیں اکٹھا کرتا ہے

اسلام آباد: دونوں جماعتیں قومی خزانہ لوٹنے کیلئے آپس میں نورا کشتی کرتی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم کی لوٹی گئی دولت کے چھن جانے کا خوف انہیں اکٹھا کرتا ہے، عمران خان نے برسوں پہلے قوم کو بتایا کہ زرداری و شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں جماعتیں قومی خزانہ لوٹنے کیلئے آپس میں نورا کشتی کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم آج کی اس ملاقات کی منتظر تھی کیونکہ شہباز شریف کی بڑھکیں اسے یاد تھیں، انتظار تھا کہ پیٹ پھاڑے جائیں گے اور سڑکوں پر گھسیٹ کر چوری شدہ مال نکلوایا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے برسوں پہلے قوم کو بتایا کہ زرداری و شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ان کی سیاست اور باہمی اتفاق و اختلاف کی مرکزی بنیاد کرپشن اور اس کا تحفظ ہے، دونوں جماعتیں قومی خزانہ لوٹنے کیلئے آپس میں نورا کشتی کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کی لوٹی گئی دولت کے چھن جانے کا خوف انہیں اکٹھا کرتا ہے، پوری توجہ اپنے فلاحی ایجنڈے کی تکمیل پر مرکوز رکھیں گے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ان کی سیاسی چالوں کا بھی بھرپور جواب دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close