Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 7 کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز اپنے تمام میچز میں کامیاب

کراچی : رضوان الیون پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی ، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

پی ایس ایل 7 ملتان سلطانز نے رنز کے انبار لگاتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز بنائے،ٹِم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ شان مسعود نے 35 اور صہیب مقصود 25 نے رنز بنائے اور خوشدل شاہ 7 بالز پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

ملتان سلطانز لیگ میں ناقابلِ شکست ٹیم رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کو چار میں سے دو میچز میں فتح حاصل ہوسکی ہے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close