Featuredخیبر پختونخواہ

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، خود کش بمبار ہلاک

 ٹانک: خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے جس میں ایک خود کش بمبار مارا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دیال روڈ پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک خود کش بمبار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں اور کارندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close