Featuredسندھ

گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے

کراچی: اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمتوں میں8روپےکمی ریکارڈ ہوئی

 گندم کی قیمت میں مزید دو روپے کمی کے بعد63روپے فی کلو ہوگئی، حکومت کی جانب سے فلور ملز کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی گئی۔

سرکاری گندم کی فراہمی کے بعد بھی فلور ملز نے قیمتوں میں کمی نہیں کی فلور ملز کا فائن آٹا74روپے کلواور ڈھائی نمبرآٹا70روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : گندم اور چوکر پر تجویز کردہ سیلز ٹیکس کہ بارے میں دوبارہ وضاحت جاری

سرکاری نرخ 55روپے فی کلو پرمارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے جبکہ آٹا چکیوں کو کم مقدارمیں گندم فراہمی پر قیمت میں 5روپے فی کلواضافہ ہوگیا۔

129آٹاچکیوں کو16ہزار بوری یعنی12سو ٹن گندم فراہم کی گئی، 129آٹاچکیوں کی ماہانہ ضرورت 20ہزارٹن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close