Featuredبلوچستان

سریاب روڈ پر دھماکا ، 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے میں موٹرسائیکل پٹرولنگ اسکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے مقام پر دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکا ولی جیٹ کے مقام پر سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل پر نصب بم کو ریمونٹ کنٹرول سے کیا گیا ، سیکورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نصب بم کے قریب آتے ہی دھماکہ خیز مواد ریمونٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکےموٹرسائیکل پٹرولنگ اسکواڈکونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی ، دھماکے کی جگہ سےشواہداکٹھے کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

دھماکے کے فورا بعد ہی سیکورٹی اہکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل حکام بھی پہنچ گئے ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کر دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی نوید عالم نے بتایا سریاب روڈ دھماکےمیں 3 کلو بارودی مواد اور بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا، دھماکاخیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا تاہم تحقیقاتی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیرحاجی نورمحمد نے سریاب روڈولی جیٹ کےقریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردعناصر صوبےکاامن تباہ کرناچاہتےہیں، دہشت گردوں کوان کےمقاصدمیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، صوبےکی عوام اپنےفورسزکےساتھ کھڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close