More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: ابھی یہ طے ہونا باقی ہےکہ تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کے خلاف لائی جائے یا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک پہلے پیش کی جائے

نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں حکومت کے تحریک عدم اعتماد کے معاملےکی منظوری کاامکان ہے جس کے بعد اس حوالے سے پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

مولانافضل الرحمان سے بات کے بعد تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی طے ہوگی اور عدم اعتماد کی تحریک پر ایک مؤقف اپنانے کے بعد رابطے شروع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

پیپلزپارٹی کو (ق) لیگ سے رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا اور جہانگیر ترین کے ساتھ 6 ایم این ایز سے بھی پیپلزپارٹی بات کرسکتی ہے جب کہ جہانگیر ترین سے مخدوم احمد محمود پہلے ہی رابطے میں ہیں۔

حکومت کے ناراض ارکان میں کچھ کا تعلق پنجاب اور باقی کا کے پی کے سے ہے۔

ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے معاملات بھی طے پاگئے ہیں اور جلد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوگی۔

اس کے علاوہ آصف زرداری بھی (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے ان کے پاس جائیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close