Featuredدنیا

کتا اور وفاداری کی مثالیں آپ نے سن رکھی ہوں گی

ارجنٹائن: صوبے سین جوآن میں ایک کتا زخمی ہونے کے باوجود کئی روز سے اسی بینچ کے قریب بیٹھا ہے جہاں اس کے مالک نے آخری سانسیں لی تھیں

کتا اور وفاداری اس کی مثالیں آپ نے سن رکھی ہوں گی لیکن ارجنٹائن کے صوبے سین جوآن میں ایک کتے نے مالک سے وفاداری کی جو مثال قائم کی کہ جس کو دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی۔

پیورٹوریکان میں ایک میڈیکل سینٹر کے باہر ایک زخمی کتا کئی دن سے اسی جگہ پر اپنے مالک کا انتظار کررہا ہے جہاں وہ آخری مرتبہ اسکے ساتھ آیا تھا، اس نے اسی بینچ کو اپنا ٹھکانہ بنالیا ہے جہاں اس کے مالک نے دم توڑا تھا اور وہ بینچ ہی اس کتے کے لیے اس کے مالک کی قبر بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر دل زور سے دھڑکتا ہے

اس محبت اور وفاداری کی کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب اس کے 60 سالہ مالک نے اسے گود لیا تھا، وہ اس کی دیکھ بھال کرتا اور کھانا کھلاتا تھا جب کہ وہ خود بے گھر تھا، پھر بھی وہ کتے کا پورا خیال رکھتا تھا۔

اس پیار اور دیکھ بھال کے بندھن میں کتا ایسے بندھ گیا کہ اب وہ یہ ماننے کو بھی تیار نہیں کہ اس کا مالک اس دنیا میں نہیں ہے۔

اسپتال کے باہر جو بھی بینچ کے پاس زخمی حالت میں بیٹھے کتے کو دیکھتا ہے تو اس کا دل رحم سے بھر جاتا ہے۔

کتے کی محبت اور وفاداری سے متاثر اسپتال کے ڈاکٹر نے اسے اپنے ساتھ گھر لے جانا چاہا لیکن کتا وہ جگہ چھوڑ کر نہیں ہٹا جس کے بعد امذکورہ ڈاکٹر نے اس زخمی کتے کے لیے ایک ویٹرنری ڈاکٹر رکھ لیا ہے اور ایک مالک کی طرح ہی اس کی دیکھ بھال کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close