پاکستان

پشاورمیں سکھ برادری کے مقتول رہنما سردارچرن جیت سنگھ کی آخری رسومات ادا

پشاور: گزشتہ روزنامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے سکھ رہنما سردارچرن جیت سنگھ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

پاکستان ویوز کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد آنجہانی چرن جیت سنگھ کی آخری رسومات پشاورکے قدیم گردوارہ بھائی جوگا سنگھ میں ادا کی گئیں، اس موقع پرسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد چرن جیت سنگھ کی لاش شمشان گھاٹ خیرآباد اٹک روانہ کردی گئی، جہاں ان کا کریا کرم کردیا گیا۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندرقاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے کوہا ٹ روڈ اسکیم چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کردی جب چرن جیت سنگھ اپنی دکان میں موجود تھے، فائرنگ سے چرن جیت سنگ موقع پر ہی دم توڑ گئے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close