پاکستان

کوئٹہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، عملے کے 2 ارکان زخمی

راولپنڈی: کوئٹہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو سے زخمی ایف سی اہلکار کو طبی امداد کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔

کوئٹہ کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، اس دوران ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا، ہیلی کاپتڑ میں سوار عملے کے 2 افراد زخمی جب کہ زخمی ایف سی اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close