پاکستان

والدہ کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، مریم نواز

لندن: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق مریم نواز نے لکھا کہ والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے تاہم والدہ اب بھی ڈاکٹرز کی زیرنگرانی ہیں۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close