پاکستان

شیخوپورہ میں شہری کی موت، قبر کی کھدائی کے دوران زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہرکسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، دوڑیں لگ گئیں

شیخوپورہ (شیخ محمد ارشد+ سجاد اختر سندھو سے)گاؤں بٹھل کے قبرستان میں مقامی رہائشی کی قبر کی کھدائی کے دوران انتہائی نایاب سکوں سے بھری ہنڈیہ برآمد ہوئی ہے جن پر کلمہ طیبہ ، اللہ اکبر ، اللہ جل جلالہ ہو سمیت دیگر کلمات درج ہیں ، سکوں پر 135 1ہجری بھی واضح لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہ سکے 3 سو سال سے زائد عرصہ پرانے ہیں جوکہ اس دور میں ایک انمول تحفے سے کم نہیں ہیں ۔ برآمد ہونے والی ہنڈیا جو کانسی کے انمول سکوں سے بھری ہوئی تھی زمین سے ملنے والے ان سکوں کو مقامی نمبردار نے وقتی طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

قبر کی کھدائی کے دوران ملنے والی سکوں سے بھر ی ہوئی ہنڈیا ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے علاقہ بھر کے عوام ان انمول سکوں کو دیکھنے کے لئے گاؤں بٹھل میں جمع ہو گئے جبکہ سرکاری ایجنسیوں نے بھی سکوں کی اطلاع ملنے پر گاؤں بٹھل کا رخ کرنا شروع کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close