Featuredپاکستان

تحریک لبیک پاکستان کے چیئرمین مولانا اشرف آصف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد

گوجرانوالہ:ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 81گوجرانوالہ سے تحریک لبیک پاکستان کے چیئرمین مولانا اشرف آصف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے چیئرمین مولانا اشرف آصف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ایپلٹ ٹربیونل میں ہوئی ۔اپیل کنندہ نے ٹربیونل میں موقف اپنا یا کہ مو لانا اشرف آصف جلالی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا۔ٹربیونل نے این اے 81کے آراو آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے چیئرمین مولانا اشرف آصف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close