Featuredپاکستان

اب آپ دوبارہ یوں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر نہ آئیے گا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ پاکپتن پولیس نے عمران خان کو خط لکھ دیا

پاکپتن :بغیر اطلاع دربار بابا فرید پر اچانک حاضری دینے پر ڈی پی او پاکپتن رضوان عمرگوندل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا اور ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں دربار پر حاضری سے قبل پولیس کو آگاہ کیا جائے، بغیر اطلاع سیکیورٹی خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

28 جون کو عمران خان کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنی حفاظت کے پیش نظرمسلسل دربار پر حاضری دینے سے گریز کریں، دورے کے موقع پر عمران خان کی اہلیہ کے علاوہ ان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ہمراہ تھے اور تقریباً ایک گھنٹہ دربار کے احاطہ میں موجود رہے ۔ عمران خان نے دربار حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی اور مقامی پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی لاہور روانہ ہوگئے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن رضوان عمر گوندل نے عمران خان کو ایڈوائس لیٹر جاری کر دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی پاکپتن کا دورہ کیا گیا اور دربار پر حاضری کے بعد پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی لاہور روانہ ہو گئے۔ نوٹس میں مزید کہاگیا کہ دہشت گرد کسی موومنٹ یا دورہ کے دوران عمران خان پر حملہ کر سکتے ہیں لہٰذا عمران خان آئندہ دورے سے قبل پولیس کو اطلاع دیں تاکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن کو ہائیر اتھارٹیز سے ہدایات ملی ہیں کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خبردار رہیں، ایک لیٹر موصول ہوا جس کے مطابق تھریٹ نمبر 291 کے مطابق انتخابی مہم کے دوران عمران خان کو دہشت گردوں کی طرف سے خطرہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close