Featuredپاکستان

’’ ہم آرہے ہیں اور اگر روکا گیا تو پھر ۔ ۔ ۔‘‘ مریم نواز نے دوٹوک پیغام دیدیا، خبردار کردیا

لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، غلطی کرنے والوں کو یقین تھا نوازشریف واپس نہیں آئیگا، نوازشریف عوامی نمائندہ ہے غلطی در غلطی کرنیوالے بھول گئے وہ بزدل ڈکٹیٹر نہیں، ہمیں جمعہ کو روکا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمعے کو والد کے ہمراہ لاہور جائیں گے اور ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قربانی ہم دیں گے اور آنے والی نسلوں اور قوم کو اس کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور نواز شریف پاکستان میں جمہوریت دیکھنے والوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک میں جمہوریت دیکھنے والوں کی لڑائی ہم لڑیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان میں پہلے کسی نے نہیں دیں اور وہ پہلے ایسے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے کے لیے پاکستان جا رہے ہیں، لوگ کمر درد کے بہانے بھاگ کر یہاں آ جاتے ہیں اور ایسے بھی لیڈر ہیں جنہوں نے سزا سے بچنے کے لیے پاکستان سے باہر رہنے کو ترجیح دی۔ مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ جتنا بھی کچھ کر لیں، ووٹرز کو نہیں روک سکتے، سیاسی لیڈرز سزا کا سن کر پاکستان سے بھاگ آتے ہیں لیکن ہم جائیں گے، میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ہے قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

بعد ازاں مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں اور میاں صاحب جمعرات کے دن لندن سے روانہ ہوجائیں گے اور جمعے کو شام سوا 6 بجے لاہور میں لینڈ کریں گے، گرفتاری کیا، کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور مجھ سمیت کروڑوں لوگ ’ووٹ کو عزت دو‘ کے جھنڈے تلے مارچ کررہے ہیں، خوشی ہےکہ کیپٹن صفدر نے دلیرانہ طریقے سے شیر کی طرح گرفتاری دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی عزت کرتی ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ موازنہ درست نہیں جب کہ 25جولائی کو ووٹ ڈال کر عوام نواز شریف سے ہونے والی ناانصافیوں کابدلہ لیں گے اور عوام اب خود میاں صاحب کی مہم چلائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا خیال کہ عمران خان کی ڈوریاں ہلانے والوں کے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close