پاکستان

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

لاہور :سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کل براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچیں گے۔ نوجوت سنگھ سدھو کل دوپہر تین بجے واہگہ بارڈر پہنچیں گے اور 18 اگست کو ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ اداکار عامر خان کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ سنیل گواسکر، کپل دیو اور عامر خان نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کافیصلہ کیا۔

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close