پاکستان

عمران خان کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہوں:ملالہ

لندن: طالبان کے قاتلانہ حملےمیں زندہ بچ جانے والی اور دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے نئے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ مل کر ملک میں تعلیم نسواں کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ملالہ نے یہ بات جمعہ کے روز سوشل میڈیا کی سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے کہی۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ملک میں بچوں اور خواتین کی تعلیم میں بہتری لانے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کےاعلان سے بہت خوش ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close