پاکستان

جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرانوالہ : بدبخت بیٹے نے فنا ہونے والی جائیداد کی خاطر اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ناخلف بیٹے کے ہاھتوں سگے باپ کے قتل کی یہ دل سوز واردات پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آئی، جہاں بیٹے نے بیوی کے ساتھ ملکر اپنے ہی باپ کا گلا دبا دیا۔

گوجرنوالہ کے تھانہ فیروز والا کے پولیس اہلکاروں نے قتل کا معمہ 36 گھنٹوں میں حل کرکے بیٹے احتشام کو بیوی سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس پی سول لائنز امتیاز محمود نے بتایا کہ جائیداد ہتھیانے کے لیے ملزم نے بیوی سے مل کر باپ کو گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شفیق کی لاش کو پورسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم نے باپ کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کرنے کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس کو میاں بیوی کے مشکوک رویے پر شک گزرا تو اہلکاروں نے میاں بیوی سے تحقیقات کیں جس پر ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان محمد شفیق کو زہر دے کر مارنا چاہتے تھے لیکن زہر میسر نہ ہونے کے باعث گلا دبا کر باپ شفیق کو قتل کردیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close