پاکستان

پی ٹی آئی حکومت نے سفارتی محاذوں پر کیا کامیابی حاصل کی؟ دفتر خارجہ نے تفصیل بتادی

اسلام آباد : پاکستانی وزارت خارجہ نے دو برس میں سفارتی محاذ پر اہم کامیابیوں کی تفصیل جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے سفارتی محاذوں پر حاصل ہونے والی کامیابیوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں ہر عالمی فورم پر اجاگر کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ معاشی سفارتکاری، ای ویزہ سہولت اجرا سے معاشی روابط کو فروغ ملا جب کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو کردار کو دنیا میں سراہا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں اہم اہداف حاصل کیے گئے ہیں جبکہ کمزور معیشتوں کی معاونت کےلیے وزیر اعظم کی تجویز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close