Featuredپاکستان

نیب کا ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلا کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام اباد : چیئرمین نیب نے نیب تقرریوں سے متعلق جواب جمع کرادیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلا کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب تقرریوں کے کیس میں جواب جمع کرادیا، جواب میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل کیسز میں تجربہ کار شہرت یافتہ وکلا کی خدمات لی جائیں گی۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ وکلا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل کو کیسز سے متعلق رپورٹ کریں گے اور پراسیکیویشن کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تحقیق کاروں کی استعدد کاربڑھانے کیلئے ٹریننگ کرائی جائے گی اور ریجن کی بھجوائی گئی رپورٹ کا ذاتی طور پر خود جائزہ لیتا ہوں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ وائٹ کالر کرائم پر نامور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، انکم ٹیکس ماہرین شامل ہوں گے، وائٹ کالر کرائم پر فرانزک لیب کے نمائندے بھی شامل کریں گے، اسٹاف کو فرانزک لیب پنجاب سے ٹریننگ کرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close