اسلام آبادپاکستان

امریکی صدر جوبائیڈن کی صدرعارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

اسلام آباد(23 مارچ2021ء) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے صدر عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے ۔امریکی صدر جوزف بائیڈن نے یومِ پاکستان کے موقع پر صدر عارف علوی کے نام خط لکھ کر پاکستانی قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان-امریکہ پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ مشترکہ چیلنجز خصوصاً افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close