اسلام آبادپاکستان

ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،شاہد آفریدی کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پیغام

کراچی(23 مارچ2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جس کے باعث ہمارے آبا اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔ پاکستان زندہ باد! واضح رہے کہ یومِ پاکستان آج ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے، 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک(اقبال پارک)میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close