اسلام آبادپاکستان

مقررہ ڈالر نرخ پر 8ایل این جی کارگوکی بولیاں طلب

کراچی(24 مارچ2021ء) پاکستان نے 30 اپریل سے 28 جون کے درمیان سپلائی کیلئے ڈالر کی طے شدہ قیمت پر 8 امپورٹڈ ایل این جی کارگوکی بولیاں طلب کی ہیں ۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ(پی ایل ایل)نے گزشتہ روز مئی اور جون2021 میں 8 کارگو کی فراہمی کیلئے بولی کی دعوت دی اور 30 مارچ کی آخری تاریخ(تقریبا ایک ہفتے کا وقت)طے کیا۔
کمپنی معاہدوں کی بولی کی جانچ پڑتال اور ایوارڈ کے درمیان وقت کو بھی کم کریگی، 30 اپریل کو ایک کارگو کی فراہمی اور اس کے بعد مئی میں چار ہفتوں اور جون میں تین ہفتوں کیلئے بولی کی دعوت دی گئی ہے ۔پی ایل ایل کی ویب سائٹ کے مطابق بولی دہندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بولی دستاویز کا بغور جائزہ لیں کیونکہ اس عمل میں کچھ اہم اصلاحات نافذ کی گئیں ۔کمپنی نے بولی دہندگان سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنی بولیاں برینٹ کروڈ پرائز سے منسلک کرنے کے بجائے طے شدہ ڈالر کے نرخ میں پیش کریں،کچھ ماہ قبل چند ہنگامی ٹینڈرز کے علاوہ پی ایل ایل نے ہمیشہ برینٹ کروڈ پرائز کے طور پر بولی طلب کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close