اسلام آبادپاکستانپنجاب

نواز شریف وطن واپس کیوں نہیں آ رہے، اپنے ہی ترجمان نے پول کھول دیا

اسلام آباد (25 مارچ 2021ء ) مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے اپنی ہی پارٹی کے بیانیے کو بول دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول نے کہا تھا استعفے ایٹم بم کی طرح مناسب وقت پر استعمال ہوں گے۔
اب پیپلز پارٹی کہتی ہے اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے۔محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کا موقف ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے استعفے دیئے جائیں ۔پیپلزپارٹی استفعے نہیں دیتی تو ہمیں حکمت عملی کو تبدیل کرنا چاہیے۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اپنے سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک ٹجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے 15 فروری کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو سفارتی پاسپورٹ ختم ہورہا ہے نیا جاری کیا جائے۔ نواز شریف نے لندن ہائی کمیشن کو اپنے دستخط سے خط بھیجا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوازشریف نے ا س حکومت کو خط لکھا جسے وہ تسلیم نہیں کرتے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب و زارتِ داخلہ نے نوازشریف کی صحت اور علاج کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے یورپ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزارتِ خارجہ کو خط ارسال کیا ہے ۔ خط میں نوازشریف کی صحت، علاج اور موجودہ حالت کے بارے میں معلومات مانگی گئیں ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن علاج کی تفصیلات کی حصول کے لیے نوازشریف سے راضی نامے پر دستخط کرائے تاکہ علاج کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ پاکستان کو ایک خط ارسال کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف مفرور مجرم ہیں ، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close