اسلام آبادپاکستانپنجاب

کورونا پھیلنے کا خدشہ، پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا

راولپنڈی (26 مارچ 2021) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باعث پیپلزپارٹی نے راولپنڈی لیاقت باغ جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے4اپريل کوراولپنڈی کا جلسہ منسوخ کرنےکافیصلہ وزارت صحت سندھ کے مشورے پر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ کی وزارت صحت نے راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو مراسلہ بھیجا جس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ 17 فیصد جبکہ سندھ میں یہ پھیلاؤ 2 فیصد ہے۔لاہور میں آئی سی یو وارڈ 95 فیصد تک بھر گئے ہیں جب کہ فیصل آباد میں انفیکشن کی شرح 20 فی صد ہے۔
اگر راولپنڈی میں 4 اپریل کا پیپلزپارٹی کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے مشورہ دیا اور کہا کہ بہتر ہوگا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے۔ اس سے قبل،لاہور میں نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب آفس میں پیشی ملتوی کردی۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس وباء کی تیسری لہر سے متعلق این سی او سی کی جانب سے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر ن لیگی رہنماء کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے ، این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 7 ہزار 765، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 62، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، بلوچستان میں 19 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983، اسلام آباد میں 54 ہزار 347 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 99 لاکھ 76 ہزار 791 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 418 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 145 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close