اسلام آبادپاکستان

ممبئی میں کورونا مریضوں کے لیے قائم ہسپتال میں آتشزدگی‘ 10 افراد ہلاک

ممبئی(26 مارچ ۔2021ء) بھارتی شہر ممبئی میں کورونا مریضوں کے لیے قائم ہسپتال میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں مال کے اندر بنائے گئے کووڈ سینٹر میں آتشزدگی ہوئی جس کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہار گئے. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے 70 مریضوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں.
بتایاگیا ہے کہ ممبئی میں مال کی بالائی منزل پر ہسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وارڈ بنایا گیا تھا مال میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ساتھ ہی عمارت میں پھنسے مریضوں اور دیگر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کام شروع کردیا گیا.

کووڈ سینٹر میں موجود 76 مریضوں میں سے 73 کو بحفاظت دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مال کے نچلے حصے میں قائم دکان میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار 983 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close