اسلام آبادپاکستانپنجاب

مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کرانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں

لاہور(27 مارچ ۔2021ء) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کرانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 24 مارچ کو مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی. واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا عدالت نے دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی مریم نواز کی طرف سے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں دلائل دیئے تھے.
یاد رہے کہ 24مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا عدالت نے دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی درخواست گزار مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، حکومت کے دباﺅ پر نیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے.
مریم نواز کا درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتارکرسکتا ہے، نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے. نیب میں طلبی کا نوٹس ملنے کے بعد گزشتہ دنوں مریم نواز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا گڑ بڑ کی گئی تو بھرپور مقابلہ کرینگے، جو نواز شریف کے بارے میں بات کریگا اسکی زبان کھینچ لیں گے، تم ڈیڑھ سال اور رک گئے تو تمہارا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نیب طلبی کی جو وجوہات بتائی گئی ہیں اس نے نیب کو بے نقاب کردیا ہے، کیا نیب اداروں کی خدمت اور ترجمانی کے لیے بنا ہے؟.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close