اسلام آبادپاکستانپنجاب

فلورملز مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف

رائے ونڈ (27 مارچ2021ء) فلورملز مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف ،تحصیل رائے ونڈ میں واقع تین درجن سے زائد فلور ملزمالکان آٹا ڈیلرز کو کم مال بھیج کر زیادہ کی وصولی لینے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا ،فلور ملز مالکان سرکاری کوٹے کے مطابق گندم وصول کرنے کے باوجود آٹے کی پسوائی کرنے کی بجائے گندم سمگل کررہے ہیں محکمہ خوراک کے راشی افسران کی ملی بھگت سے گندم کی غیر قانونی ترسیل کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق بااثر فلو رملز مالکان نے اپنے آٹا ڈیلرز کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں محکمہ خوراک کے افسران کی ملی بھگت سے لگائی جارہی ہیں گندم کی غیر قانونی ترسیل کرکے رائے ونڈ اور گردونواح کے آٹا ڈیلرز کو برائے نام آٹے کا کوٹہ دیا جارہا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ بااثر فلور ملز مالکان گندم کا سرکاری کوٹہ حاصل کرنے کے باوجود آٹے کی پسائی نہیں کررہے بلکہ گندم سمگل کرنے میں مصروف ہیں آٹا ڈیلرز کو 300تھیلے کی انوائس بھیجی جاتی ہے جبکہ حقیقت میں اسکو 200تھیلا بھیج کر زبردستی وصولی کی جارہی ہے اس مذموم دھندے کی وجہ سے صوبہ بھر میں آٹے کا بحران دوبارہ جنم لے رہا ہے فلور ملز مالکان کی سپلائی کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور محکمہ خوراک کے آشیر باد سے فلورملز مالکان لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگارہے ہیں ،شہر کے ایک آٹا ڈیلر نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ رائے ونڈ میں آٹے کے دو ٹرک لگا کر محکمہ خوراک اور فلور ملز مالکان اصل حقائق مسخ کررہے ہیں سنجیدہ حلقوں نے رائے ونڈ تحصیل کے فلور ملز مالکان کی چیرہ دستیوں بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close