Featuredپاکستان

جے یو آئی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انوکھا طنز کیا۔

ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر ٹی وی بریکنگ کا جملہ استعمال کیا گیا ہے جس میں لکھا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا اور تاریخ کا دھارا پلٹ گیا۔

ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ریحام نے کہاکہ ’ٹی از فنٹاسٹِک‘۔ تاہم اس ٹوئٹ پر ریحام نے لکھا کہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا۔

خیال رہے کہ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے مخالفین کو اپ سیٹ شکست دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close