بلوچستان

سی پیک بلوچستان سمیت پاکستان کی خوشحالی کا نادر منصوبہ ہے، مریم اورنگزیب

وئٹہ: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی سمجھتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک علاقائی ترقی کا میگا منصوبہ ہے، سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہوگا۔ بلوچستان کے سینئر صحافیوں و کالم نگاروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک چین، مشرق وسطی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر سے منسلک کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی خوشحالی کا نادر منصوبہ ہے۔ عوامی خوشحالی کے لئے اس اہم منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کے لئے پیشہ وارانہ سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کریں گے۔ بلوچستان کے عوام محب وطن اور جفاکش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک پاکستان سے لیکر تعمیر وطن تک بلوچستان کے لوگوں نے ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close