Featuredبلوچستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

پولیس کی جانب سے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اعظم سواتی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، اعظم سواتی کو کچہری کے پچھلے گیٹ سے عدالت لایا گیا۔ پولیس کی جانب سے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں مقدمات درج ہیں جب کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر انہیں کوئٹہ پولیس نے گرفتار کیا۔ بلوچستان میں بھی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ پر ایف آئی آرز درج ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کو دہشتگروں کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا ، اس ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ،  عدالت میں میڈیا کا داخلہ بھی بند کیا گیا۔

اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے کہا کہ ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کاٹنا غیر قانونی ہے اور غیر قانونی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، میڈیا کو روکنا بھی غیر قانونی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close