بلوچستانسندھ

بی اے پی کے کئی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

کراچی: بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے بی اے پی کے رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، سابق صدر سے اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، سلیم کھوسہ اور عارف محمدحسنی نے ملاقات کی۔

ترجمان نے کہا کہ حاجی ملک شاہ گورگیج، میر اصغر رند، میر فائق جمالی، آغا شکیل درانی، عبید گورگیج، سردار زادہ فیصل جمالی اور میر ولی محمد نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک، نور احمد بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے، بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا، بلوچستان کے لیے پہلے بھی بہت کیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close