بلوچستان

بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے، اورنگزیب حق

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی ایس ڈی پی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر عمر بابر سمیت تمام انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پی ایس ڈی پی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں بیشتر جاری اور نئی اسکیمات مکمل کر لی جائیں گی۔ موجودہ بجٹ میں تعلیم، صحت، امن و امان، شاہراہوں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جس سے صوبے میں غیر معمولی ترقی ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام محکموں کو فنڈز کی فراہمی اور ترقیاتی اسکیمات کے پی سی ون کی بروقت تیاری کو ممکن بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے، تاکہ اہل افراد کو ان کا حق مل سکے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو وقت کی پابندی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close