بلوچستان

مستونگ میں ٹاگیٹڈ آپریشن، سانحہ 8 اگست کا ماسٹر مائنڈ 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان پولیس کے مطابق چند ماہ قبل گرفتار ہونے والے سعید تقویٰ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے اور تسلیم کیا کہ سانحہ آٹھ اگست میں وہ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ سعید تقویٰ نے مستونگ کے علاقے کانک کلی یارو میں اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی۔ اس پر سی ٹی ڈی بلوچستان، اے ٹی ایف اور دیگر پولیس اہلکار گرفتار سعید تقویٰ کے ہمراہ مذکورہ مکان پر گئے۔ وہاں پہلے سے موجود افراد نے فائرنگ کی، جس کی زد میں سعید تقویٰ آیا اور موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے مکان کے اندر موجود تین افراد کو مار دیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہوا۔ پولیس نے مذکورہ مکان کو مسمار کر دیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ سعید تقویٰ سانحہ آٹھ اگست کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کے علاوہ بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان کے اغواء سمیت کئی سنگین واقعات کے الزام میں چند ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے لاشیں ایدھی کے حوالے کر دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close