بلوچستان

حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کوئٹہ میں بڑی کاروائی ،سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا بیٹا شہباز تاثیر بازیاب

کوئٹہ : حسا س اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹےشہباز تاثیر  کو  اغواءکاروں سے بازیاب کرالیا گیاہے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے کا کہناہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو باحفاظت بازیاب کرالیا ہے اور کچھ ہی دیر میں انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے گی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ شہباز تاثیر اس وقت بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاہے، کوئٹہ میں منتقل کرنے کے بعد انہیں کچھ ہی دیر میں لاہور کیلئے روانہ کیاجائے گا ۔ذرائع کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شہبا ز تاثیر کو بازیاب کرایاہے لیکن تاحال کسی بھی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں ۔

وضح رہے کہ شہبازتاثیر کو لاہور کے علاقے گلبر گ سے26 اگست  2011کو اغواءکیا گیاتھا اور اور ان کے اغواء کا مقدمہ شہباز تاثیر کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ،اغواءکارو ں نے بازیابی کیلئے 50کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جوکہ پورا نہیں کیا گیا تاہم پانچ سال کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے باحفاظت طریقے سے شہباز تاثیر کو بازیاب کرالیا ہے ۔واضح رہے کہ شہباز تاثیر سابق بیوروکریٹ سلمان غنی کے داماد بھی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق کہ شہباز تاثیر کو ان کے دفتر کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں تین سے چار کالعدم گروپوں کے ہاتھ میں فروخت کیا گیا جبکہ ایک مرتبہ اغواء کاروں کی جانب سے ان کی ویڈیو بھی بنا کر بھیجی گئی جس میں شہباز تاثیر نے اپنے اہل خانہ سے اغواء کاروں کو پیسے دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close