بلوچستان

درگاہ فتح پور پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ درگاہ فتح پور شریف خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 22 افراد کی شہادت اور درجنوں لوگوں کا زخمی ہونا قابل مذمت عمل ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ سال میں درگاہ شاہ نورانی، سول ہسپتال اور پی ٹی سی کالج جیسے سانحات رونما ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں بی این پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں پے در پے واقعات سے بلوچستان کا ہر مکتبہ فکر متاثر ہوا ہے۔ مقدس مقامات بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔ حکومت اپنی ناکامی کو ماننے سے انکاری ہے۔ بڑے واقعات کی لفاظی حد تک مذمت کا عمل جاری ہے۔ گذشتہ روز کے واقعہ میں زخمی افراد کے علاج معالجے کیلئے اقدامات کئے جائیں، کیونکہ جھل مگسی بلوچستان کے عوام پہلے ہی کسمپرسی کا شکار ہیں۔ زخمی افراد میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔ بڑے بڑے دعوؤں سے معاملات حل نہیں ہوسکتے، جن بھی زخمی ہیں ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ موجودہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ حالیہ واقعات میں ملوث سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے دعوے تو ہر واقعے کے بعد کئے جائیں گے، مگر عملی طور پر اقدامات نہیں کئے جاتے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور جو زخمی ہیں، جلد اللہ تعالٰی صحت یابی نصیب فرمائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close