بلوچستان

بلوچستان دہشتگردوں کے نشانے پہ، مستونگ میں دھماکہ، 2 شہری جاں بحق، 8 زخمی

مستونگ:  بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز خودکش کار بم حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ سی آئی ڈی آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ آج مستونگ شہر میں دہشت گردوں نے مرکزی بازار کے اندر شہریوں کو اپنے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے میں 8 شہری زخمی جبکہ دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مستونگ کے مین بازار میں واقع سلطان شہید چوک پر دہشت گردوں نے اس وقت دستی بم سے حملہ کیا، جب وہاں شہری اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں اور میتوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دو زخمیوں کو کوئٹہ بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close