بلوچستان

کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکا

کوہلو:  تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کوہلو میں تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مولوی شمبو خان جاں بحق جب کہ نواب خان نامی شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سكیورٹی ہائی الرٹ كر كے فورسز نے سرچ آپریشن شروع كر دیا جب کہ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close