بلوچستان

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی ،تین شر پسندگرفتار ،بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد

ڈیر ہ بگٹیفرنٹیر کور نے سوئی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈیر ہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ۔ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران شر پسندوں کے تین ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا ہے جہاں سے 20کلو دھماکہ خیز مواد ،دو ڈیٹو نیٹر ،وائر اور تخریبی لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close