بلوچستان

بلوچی ثقافت انتہائی وسیع ،ناراض لوگ غیروں کی باتوں میں آکر اپنوں سے لڑنے کی بجائے ملک وقوم کی خدمت کریں : لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ثقافت قدیم اوروسیع ثقافت ہے ، کچھ ناراض لوگ جو غیروں کی باتو ں پر اپنو ں سے لڑتے ہیں وہ آکر ملک و قوم  کی بہتر خدمت کریں ، بلوچستان کی  ثقافت انتہائی وسیع ہے ، فنکار سوچ کو فکر اور فکر کو نظریے میں تبدیل کرتے ہیں ۔

بلوچستان سپورٹس فیسٹول کے حوالے سے  منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ فنکار سول سوسائٹی کے جذبات کی عکاسی  کرتے ہیں ، فنکار سوچ کو فکر میں اور فکر کو نظریے میں تبدیل کرتے ہیں ، تمام مکتبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کاوشوں سے پاکستان اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوا ہے  ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے اور بلوچستان اس کا خوبصورت حصہ ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں آج فنکاروں کے بیچ موجود ہوں ۔ انہو ں نے کہا کہ کچھ ناراض لوگ جو غیروں کی باتو ں پر اپنو ں سے لڑتے ہیں وہ آکر ملک اور قوم کی بہتر خدمت کریں۔ تقریب سے صوبائی وزیر کھیل مجیب الرحمن محسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستا ن میں 23 مارچ کو بہترین قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جانا ان کے لئے ایک پیغام ہے جو سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے موجودہ صوبائی حکومت دن رات کوشاں ہے ۔ فنکاروں کا ہر ممکن ساتھ دیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ صوبے کا نام ملکی اور بیرونی سطح پر روشن کرسکیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close