بلوچستان

ڈیرہ بگٹی میں بھارتی مداخلت کیخلاف احتجاجی ریلی، گرفتار ایجنٹ کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

ڈیر ہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں بھارتی مداخلت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکیت کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے قباعلی معتبرین ، مختلف سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے ارکان اور سکول کے طلباءنے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گرفتار ایجنٹ کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ شرکاءنے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج ، آئی ایس آئی اور ایف سی زندہ باد جبکہ بھارت مخالف نعرے درج تھے۔

ڈیرہ بگٹی معتبرین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”را“ایجنٹ کی گرفتاری سے بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے او بھارت پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے ۔ بھارتی حکومت بغل میں چہری اور منہ میںرام رام کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے کیونکہ بلوچستان سے حاضر سروس ”را“ آفیسر کی گرفتاری پاکستان کی سالمیت کے خلاف گھناﺅنی سازش ہے۔ ببھارت لوچستان اور پاکستان میں دہشت گردی کی تمام کارروائیوں میں ملوث ہے ۔

شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے تاہم پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ڈیرہ بگٹی کے عوام اور قبائل اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی انچ نہیں آنے دیں گے۔ریلی سنگسیلا موٹر وے سے شروع ہو کر پاکستان چوک میں احتتام پزیر ہوئی۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close