بلوچستان

بلوچستان میں سیکڑوں علیحدگی پسند باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ: بلوچستان میں سینکڑوں علیحدگی پسند باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ مختلف کالعدم تنظیموں کے 313 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہتھیار ڈالنے کی تقریب آج بلوچستان اسمبلی میں ہوگی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کے سامنے فراری ہتھیار ڈالیں گے۔ تقریب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی کی نام نہاد تحریک کو ناکام بنادیا گیا ہے، ہم نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو وژن دیا جس پر عملدرآمد سے آج ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close