بلوچستان

کوئٹہ: سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں بک فیئر کا اہتمام

کوئٹہ : کوئٹہ میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں بک فیئر کا اہتمام کیا گیا۔ میلے کا مقصد نئی نسل میں کتاب کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے نئے نت زرائع کے باوجود کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ آج بھی ہمارے ملک میں بڑی تعداد میں کتابیں لکھی اور چھاپی جاتی ہیں۔ کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں بک فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ وطلباء سمیت سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایسے پروگرامز کا ہونا خوش آئند ہے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں انٹرنیٹ اور دیگر ٹیکنالوجیز نے نے کتابوں کی اہمیت کو کم کر دیا ہے۔ اساتذہ طلبا اور کتب میلے میں شریک شایقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میلوں کے انعقاد سے جامعات میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروخ دینے سمیت غیرنصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ کتب میلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close