بلوچستان

ہم نے وزیراعظم سے ملنے سے معذرت کی، مولانا واسع

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا واسع کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بھرپور انداز میں کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بھرپور انداز میں کامیاب بنائیں گے اور اس کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے، لہٰذا اس کے بعد وزیر اعظم سے ملنے جانا ہم دو کشتیوں کی سواری سمجھتے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام ف کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس نے کبھی بھی دو کشتیوں کی سواری نہیں کی اس لیے ہم نے ان سے ملنے سے معذرت کرلی۔اس معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن سے مشاورت کے حوالے سے مولانا واسع نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کے فیصلوں کے اس حد تک تابع ہیں کہ سر کٹ جائے گا لیکن زبان سے نہیں مکریں گے، اس لیے اس فیصلے میں مولانا فضل الرحمٰن کی رائے اور فیصلے کے بغیر کچھ نہیں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close