بلوچستان

منتخب صوبائی وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے، میر سرفراز بگٹی وزیرداخلہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق نو منتخب صوبائی وزراء کو ان کے محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں، سرفراز بگٹی پھر وزیر داخلہ بن گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کو محکمہ تعلیم، صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی کو محکمہ ماہی گیری، صوبائی وزیر نواب چنگیز خان مری کو محکمہ آبپاشی اور توانائی، صوبائی و زیر میر سرفراز احمد بگٹی کو محکمہ داخلہ ، جیل خانہ جات اور پی ڈی ایم اے، صوبائی وزیر جعفر خان مندوخیل کو محکمہ زراعت و امداد باہمی، صوبائی وزیر عبدالماجد ابڑو کو محکمہ صحت، صوبائی وزیر محترمہ راحت فائق جمالی کو محکمہ محنت و افرادی قوت اور صنعت و حرفت، صوبائی وزیر عامر خان رند کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، صوبائی وزیر غلام دستگیر بادینی کو محکمہ بلدیات دیہی ترقی اور اربن پلاننگ، صوبائی وزیر محمد اکبر آسکانی کو محکمہ مائنز، صوبائی وزیر سید محمد رضا کو قانون و پارلیمانی امور پراسیکیوشن ، جنگلات و جنگلی حیات اور لائیو سٹاک، صوبائی وزیر محمد عاصم کرد گیلو کو محکمہ مواصلات اور تعمیرات، صوبائی وزیر منظور احمد کاکڑ کو ریونیو اور پرنس احمد علی کو سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ماحولیات کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close